متحدہ کی علیحدگی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عددی اکثریت کھودی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Party position in NA: PM set to lose as opp musters 176 votes

اسلام آباد: اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی علیحدگی کے بعد حکومت قومی اسمبلی میں عددی اکثریت سے محروم ہوگئی۔

قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھرکر سامنے آنے والی حکمران جماعت پی ٹی آئی کوحکومت بنانے کیلئے بی اے پی، پی ایم ایل ق، جی ڈی اے، بی این پی مینگل، جے ڈبلیو پی، ایم کیو ایم اور کچھ آزاد کی حمایت حاصل تھی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش رچی گئی، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے والی جماعتوں کے اعلانات کے مطابق موجودہ پوزیشن ظاہر کرتی ہے کہ اپوزیشن اتحاد کو اب پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کے بغیر قومی اسمبلی میں 176 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں۔

قومی اسمبلی میں اب پارٹی پوزیشن یہ ہے۔

اپوزیشن اتحاد: 176 ووٹ

مسلم لیگ ن: 84

پی پی پی پی: 56

جے یو آئی: 14

ایم کیو ایم: 7

بی اے پی: 4

دیگر: 11

حکومتی اتحاد: 164 ووٹ

پی ٹی آئی: 155

مسلم لیگ ق: 4

جی ڈی اے: 3

بی اے پی: 1

Related Posts