اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے بجلی کے نرخوں کومعقول بنانے کے لئے آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں ٹھوس اورجامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج اسلام آباد میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں گے جس سے قومی خزانے پربوجھ نہ پڑے اورصارفین کوبھی ریلیف ملے۔
انہوں نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے مختصر،درمیانی اورطویل مدتی منصوبے پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کومفت بجلی سے مستفید ہونے والے افسران اور اداروں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں بجلی کے جولائی کے بلوں میں زائداضافے اورتوانائی کی بچت کے اقدامات پر عملدرآمدکے حوالے سے کل صوبائی وزرائے اعلیٰ سے تفصیلی مشاورت کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں:7ماہ کے دوران ساڑھے 4لاکھ پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک منتقل ہوئے
اس سے قبل نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں پر آج ہونے والے اہم اجلاس کے بارے میں پریس ریلیز سے ذرائع ابلاغ کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔