قربانی کا گوشت غریبوں کو دیں، مستحقین کی مدد کریں، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستانی قوم اور تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اللہ ہماری قربانیوں اور عبادتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کا گوشت غریبوں میں تقسیم کریں، محتاجوں اور ضرورت مندوں کی امداد کریں، عید پر ایسے لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو گزشتہ برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے بے گھر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سویڈن میں قرآن کی بد ترین بے حرمتی کرنے والا ملعون عراقی ملحد نکلا

وزیراعظم کا کہنا تھا احساس ہے کہ پاکستان اس وقت مہنگائی کی زد میں ہے، مہنگائی زیادہ تر بیرونی عوامل سے پیدا شدہ افراطِ زر اور کساد بازاری کے اثرات کی بدولت ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت اپنی تمام تر توانائیاں عوامی ریلیف پر صرف کر رہی ہے، بجٹ میں بھی تنخواہ دار طبقے، پنشنرز اور مزدور کو جس قدر ہو سکا ریلیف دیا ہے۔

Related Posts