وزیراعظم نے اپنی حکمت عملی سے غریب عوام کے 2344 ارب روپے بچائے،شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt won't stop anyone from attending PDM's Lahore rally: Shibli Faraz

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے عمران خان کے دورہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے چند اعداد و شمار عوام کے سامنے پیش کر دیئے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی بہترین حکمت عملی سے غریب عوام کے 2344 ارب روپے بچائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 سال میں اب تک غریب عوام کے 2344 ارب روپے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے بچائے ہیں۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے لکھا کہ وزیراعظم نے جو رقم بچائی یہ رقم پاکستان کے تین سال کے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔وفاقی وزیر نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے لکھا کہ ریکوڈک کے 7 ارب ڈالر 1100 ارب روپے کے برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکے کے 1.5 ارب ڈالر 240 ارب روپے کے برابر ہیں، اس کے علاوہ وزیراعظم نے جی آئی ڈی سی کے 400 ارب روپے اور آئی پی پی کے 604 ارب روپے بھی بچائے۔

Related Posts