وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ اور وزارتِ ہاؤسنگ سے متعلق معاملات پر بریفنگ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پبلک ورکس ڈیپار ٹمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات سسٹم پراڈکٹ پرافیشینسی نظام کے تحت منظم کیے جائیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ اور وزارتِ ہاؤسنگ سے متعلق معاملات پر اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب، سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔

سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے معاملات خصوصاً ادارے کی کارکردگی کی بہتری کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات، ڈیپارٹمنٹ کے مالی وسائل اور ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پبلک ورکس ڈیپار ٹمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات سسٹم پراڈکٹ پرافیشینسی (SAP)نظام کے تحت منظم کیے جائیں تاکہ اس حوالے سے ملازمین کو درپیش مسائل کا موثر حل یقینی بنایا جا سکے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے پی ڈبلیو ڈی کی کارکردگی بہتر بنانے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے افرادی قوت کے موثر استعمال کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکریٹری ہاؤسنگ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ادارے کی کارکردگی کی بہتری، شفافیت کو یقینی بنانے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے ٹھیکوں کے نظام میں ای ٹینڈرنگ اور ای پروکیورمنٹ کا عمل متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگی گیس، قومی خزانہ لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کریں گے۔فردوس عاشق اعوان

ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد پر پیش رفت کے حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اس سال 46منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے 36منصوبوں کو مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے وزیراعظم کو کراچی اور مری میں واقع وزارتِ ہاؤسنگ کی قیمتی املاک کو مثبت اور منافع بخش طریقے سے استعمال کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں سرکاری ملازمین کے لئے سرکاری رہائشگاہوں کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے اقدامات اور وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں کثیر اراضیوں پر تعمیر شدہ سرکاری گھروں کے مثبت استعمال کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔

Related Posts