اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قائداعظم کے وژن پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج ہمارے پاس یہ موقع ہے کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح کے وژن پر عمل پیرا ہونے کے اپنے عہد کی توثیق کریں۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ ثابت قدم رہیں اور اتحاد ، ایمان اور نظم و ضبط کو اپنائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ سات دہائیوں کے اپنے سفر کے دوران ہم نے مختلف چیلنجوں کا مقابلہ کیا ہے۔ ہم نے خارجی اور داخلی محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمسایہ ملک کی دشمنی سے لے کر دہشت گردی کی لعنت اور قدرتی آفات سے نمٹنے سے لے کر وبائی امراض تک ہماری قوم نے ہمیشہ ثابت قدمی اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ دن وطن کے ان تمام بیٹوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک موقع ہے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے دوران اپنی جانیں نچھاور کیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا 73واں یوم آزادی