وزیر اعظم کی کور کمانڈر ہاؤس لاہور آمد، عسکری قیادت سے اظہارِ یکجہتی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف ہر قدم پر گارنٹی فراہم کرنے کا کہہ رہا ہے، وزیر اعظم
آئی ایم ایف ہر قدم پر گارنٹی فراہم کرنے کا کہہ رہا ہے، وزیر اعظم

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ کر عسکری قیادت سے ملاقات کے دوران فوجی جوانوں اور افسران سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف جناح ہاؤس کے دورے کے بعد سروسز ہسپتال پہنچ گئے۔ گزشتہ دنوں میں جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے واقعات کے دوران زخمی افسران اور اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم نے جن سے ملاقات کی ان میں ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر اور دیگر زخمی اہلکار شامل تھے۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

ملاقات کے دوران گفتگو کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے افسران اور جوانوں کے حوصلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں نے برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کیا جو فرض شناسی کی اعلیٰ مثال ہے۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو فوجی جوانوں اور افسران پر فخر ہے۔ سیاسی جتھے کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے اہلکار قوم کے ہیروز ہیں۔ حکومت قانون کی عملداری یقینی بنائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فوئی جوانوں نے جوش و جذبے اور عزمِ مصمم کے ساتھ فرائض سرانجام دئیے۔ حکومت جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related Posts