وزیر اعظم عمران خان کا انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کا انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا حکم
وزیر اعظم عمران خان کا انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر ایک بیان جاری کیا، جس میں انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔

ٹوئٹر اور فیس بک پر بیان میں کہا گیا ہے کہ میں نے وزارتِ انسانی حقوق، اٹارنی جنرل اور بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کے حکم نامے میں وضع کردہ معیار پر پورا اترنے والی زیرِ سماعت مقدمات میں نامزد اور سزا یافتہ خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کیلئے عدالت عظمیٰ کے حکم نامے 299/2020 پر فوری عملدرآمد کی ہدایات دے دی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں لکھا کہ انسانی بنیادوں پر غور کیلئے میں نے غیر ملکی اور سزائے موت کی منتظر خواتین قیدیوں کی تفصیلات بھی فوری طلب کی ہیں۔

Related Posts