وزیراعظم نے چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پرمہم کی انکوائری کا حکم دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پرمہم کی انکوائری کا حکم دیدیا
وزیراعظم نے چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پرمہم کی انکوائری کا حکم دیدیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پرمہم کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے،وزیر اعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایات دیں ہیں کہ سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزیر اعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایات دیں کہ ذمہ داران کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور اس معاملے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لئے افسران کی ڈیوٹی لگائیں۔

وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر اخلاقی مہم کی انکوائری کرنے کی ہدایات دیں اور کہا کہ ذمہ دارافراد کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،اس ضمن میں وزیرِ اعظم آفس سے باقاعدہ ایک مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے متعلق چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے بعد سوشل میڈیا کے بعض حلقوں میں یہ منفی مہم دیکھی جارہی تھی۔جس پر وزیر اعظم نے نوٹس لیا ہے۔

Related Posts