اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آئل ٹینکر ڈرائیور شیر احمد عرف فیصل بلوچ کو ان کی بہادری کی تعریف کرنے پر وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیا۔
وزیراعظم نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بہادری کا مظاہرہ کرنے اور لوگوں کی جانیں بچانے پر فیصل بلوچ کو سراہتے ہوئے انہیں تمغہ شجاعت کے لیے نامزد کیا۔
It was a pleasure to meet and nominate Faisal Baloch for the conferment of Tamgha-e-Shujaat for his act of bravery. A real-life hero, he risked his own life to save that of countless others. I commend his selfless act of courage. pic.twitter.com/v2dddOhs1g
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 15, 2022
دریں اثنا، وزیر اعظم نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا، ”فیصل بلوچ سے مل کر اور ان کی بہادری کے کام پر انہیں تمغہ شجاعت کے لیے نامزد کر کے خوشی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک حقیقی زندگی کا ہیرو، اس نے بے شمار افراد کی جان بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی۔ میں اس کی بے لوث ہمت کی تعریف کرتا ہوں۔
اس سے قبل ٹینکر ڈرائیور فیصل کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شیلڈ، سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 8 جون کو فیصل کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر ایک فلنگ اسٹیشن پر 44,000 لیٹر پیٹرول سے لدے فیول ٹینکر کو اتار رہا تھا۔
اسٹیشن کے زیر زمین ٹینک میں پیٹرول اتارنے کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔ پلک جھپکتے ہی پورا ٹینکر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ جب کہ دیگر اپنی جان بچانے کے لیے فیصل نے جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی اور کامیاب ہوگیا۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف کی جانب سے دوسروں کی جان بچانے والے ٹینکر ڈرائیور کیلئے انعام