وزیر اعظم نے واضح کردیا کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے واضح کردیا کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم نے واضح کردیا کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا داعی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں امن سے خطے  اور دنیا میں امن و استحکام آئے گا۔

ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا میں امن و استحکام کی راہ ہموار کرنا ضروری ہے۔ پاکستان اسلامی دنیا اور عالمی امن کے مفاد میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکا دورہ کرنے کی ہدایت ہماری متحرک سفارت کاری کا مظہر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خارجہ کو متعلقہ وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہدایت کی، یہ خطے میں قیامِ امن اور اقوامِ متحدہ میں ذمہ دار جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   فردوس عاشق اعوان نے کہا  کہ سینیٹ نے قومی آہنگی پر مہر لگادی ہے، آرمی ترامیمی ایکٹ کسی ایک شخصیت یا ادارے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ  آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے  ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئےآرمی ترامیمی ایکٹ 2020 کثرت رائے سے منظور کیے جانے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں: آرمی ترامیمی ایکٹ کسی ایک شخصیت  کے لیے نہیں، فردوس عاشق اعوان

Related Posts