وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کیلئے صحت سہولت پروگرام کا افتتاح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Khan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شہر اقتدار میں ایک تقریب میں آزادجموں و کشمیر کیلئے صحت سہولت پروگرام کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے علاقے میں بارہ لاکھ خاندانوں کو صحت انشورنس کی سہولت فراہم کی جائے گی اور وہ پورے پاکستان میں ساڑھے تین سو مراکز صحت سے علاج کروا سکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے خیبرپختونخوا سے اس منصوبے کا آغاز کیا ہے جہاں پر تقریباً ہر خاندان کو اس سہولت کی فراہمی کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔

پنجاب میں 60 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ فراہم کیا گیا ہے اور صوبائی حکومت اس سال کے آخر تک پوری آبادی کو اس سہولت کی فراہمی کو سخت کوششیں کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں اس پروگرام کے آغاز سے کنٹرول لائن کی دوسری طرف یہ پیغام بھیجا گیا ہے کہ ہمیں اپنی عوام کی صحت کا خیال ہے جبکہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں فسطائی اور ظالم حکومت کشمیریوں کے حقوق کو غصب کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی پابندیوں کے باوجود حکومت نے اس عالمگیر نوعیت کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ریاست مدینہ کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کو بانی پاکستان کے ویژن کے مطابق فلاحی ریاست میں تبدیل کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Posts