وزیراعظم نے شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا، درخت لگانے والوں کو خراج تحسین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا، درخت لگانے والوں کو خراج تحسین
وزیراعظم نے شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا، درخت لگانے والوں کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ آنے والی نسلوں کے لیے ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی۔

وزیراعظم عمران خان نے شجر کاری مہم 2020ء کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے گئے، جو ابھی شروعات ہے۔ میں درخت لگانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں 5 ویں نمبر پر ہے۔ دو سال میں گندم کی پیداوار کم ہوئی ہے، اقدامات نہ کیے تو ہمارے علاقے ریگستان بن جائیں گے۔ جنگلات ختم کرنے سے ملک شدید متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ جنگلات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، اس کا ماحولیات پر گہرا اثر ہوتا ہے۔

وزیر اعظم عمران نے اس احسن اقدام کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ ہم آنے والی نسلوں کے لیے انھیں اگائیں گے۔ یہ اقدام آنے والی نسلوں کیلئے جہاد کا درجہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جنگ جیتنی ہے۔ ہم لاہور کے ساتھ ایک نیا شہر بنا نے جارہے ہیں۔ ہم نے اپنے ملک کو صاف کرنا ہے۔ ہم نے شہروں میں خالی جگہ نہیں چھوڑنی بلکہ وہاں درخت لگانے ہیں۔ ہم نے درخت لگا کر اپنے ملک کو ہرا بھرا کرنا ہے۔تاکہ آلودگی میں کمی واقع ہوسکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹائیگرز فورس نے کورونا کے خلاف جہاد کیا، کورونا وائرس کیخلاف پاکستان کی حکمت عملی کامیاب رہی۔اسے دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، احتیاط برتنے سے کورونا کیسز کم ہوئے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ رش والے علاقوں میں فیس ماسک پہن کر جائیں۔ محرم الحرام میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاط ضروری ہے، کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں۔تاکہ اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

Related Posts