اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان پشاور کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے، اس موقعے پر نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورۂ پشاور کے موقعے پر نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کریں گے، افتتاحی تقرب سے وزیر اعظم کا خطاب بھی متوقع ہے جبکہ اہم اجلاسوں کی صدارت اور اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
آرمی چیف سےبحرین کی کنگ حمد یونیورسٹی اسپتال کےکمانڈرکی ملاقات
سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات پر نئے قوانین بننے چاہئیں، وزیر داخلہ
حکومتی معاشی پالیسیاں درست سمت میں جارہی ہیں،وزیراعظم
دورۂ پشاور کے حوالے سے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان کارڈ جاری کرنا پی ٹی آئی حکومت کا اسلامی فلاحی ریاست کی طرف ایک اور اہم قدم ہے جس سے کروڑوں افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔
معاونِ خصوصی بیرسٹر سیف نے گزشتہ روز پشاور سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دورۂ پشاور کے متعلق گفتگو کی اور کہا کہ نیا پاکستان کارڈ سے پاکستان کے 2 کروڑ خاندان اور کم و بیش 13 کروڑ نفوس مستفید ہوسکیں گے۔
بیرسٹر سیف کے مطابق نیا پاکستان کارڈ کے حامل ہر خاندان یا شہری کو اپنا مخصوص کیو آر کوڈ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ کارڈ سے فائدہ اٹھا سکے گا۔ پروگرام کے اہل شہریوں کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار سے کم ہونا لازمی ہے۔