وزیرِ اعظم عمران خان سری لنکا کا 2 روزہ سرکاری دورہ 23 فروری سے کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی اقتصادی فورم پاکستان کے ماحولیاتی پروگرام کا معترف، وزیرِاعظم نے ویڈیوشیئر کردی
عالمی اقتصادی فورم پاکستان کے ماحولیاتی پروگرام کا معترف، وزیرِاعظم نے ویڈیوشیئر کردی

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سری لنکن ہم منصب مہندا راجا کی دعوت پر سری لنکا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے جو 23 فروری سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے وزیرِ اعظم مہندا راجا نے عمران خان کو دورے کی دعوت دی تھی، حکومت سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان سری لنکا کے سرکاری دورے پر پہلی مرتبہ جائیں گے۔

سری لنکا کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد ہوگا جس میں وفاقی وزراء، کابینہ اراکین اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران سری لنکا کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

دورۂ سری لنکا کے دران وزیرِ اعظم عمران خان سری لنکن ہم منصب مہندا راجا اور صدر گوٹابیا راجاپکسا سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاک سری لنکا وفود کے مابین مذاکرات بھی ہوں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، وفود کی سطح پر تجارت، صحت، تعلیم اور زراعت سمیت دیگر شعبہ جات پر گفتگو اور مختلف معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی مذاکرات اور وزرائے اعظم کی ملاقاتوں کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال، علاقائی و عالمی امور پر بھی گفت و شنید ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین پارلیمانی تبادلے کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

سرکاری دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان مشترکہ تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک ہوں گے۔پاک سری لنکا پارلیمانی دوستی ایسوسی ایشن کی تشکیلِ نو کا اعلان بھی ہوگا۔

مشترکہ تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس کا مقصد پاکستان اور سری لنکا کے مابین تجارت، اقتصادی امور اور سرمایہ کاری سمیت مختلف کاروباری امور کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا متعدد ایم او یوز بھی دستخط کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کے دورہ میانوالی کا امکان، سیکورٹی ہائی الرٹ

Related Posts