اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان آج قومی کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے جبکہ آرمی چیف ان کے ہمراہ ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرِ اعطم آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے۔
پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے جبکہ ملک کی سول اور عسکری قیادت عوام کی حفاظت اور ملک کی سلامتی کے لیے پر عزم ہے۔
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی عسکری قیادت اور وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان کے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ ہمیں ایک قوم بن کر اِس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان کے ہمراہ ہونگے۔سول اور عسکری قیادت پاکستان کے عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ایک قوم بن کر اس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنا ہے ۔#PMIK
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) April 3, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران وائرس سے کمزور طبقہ زیادہ خطرے میں ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ٹیکس ریفنڈ کی تقریب سے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ امید کرتے ہیں عالمی وباء پر جلد قابو پا لیں گے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے کمزور طبقہ زیادہ خطرے میں ہے۔عمران خان