اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے لاہور کا دورہ آج کریں گے جس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقاتیں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے کیلئے لاہور پہنچیں گے اور پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے سینئر صوبائی رہنما شریک ہوں گے۔
دورۂ کراچی، وزیر اعظم کی بہادر آباد آمد