وزیر اعظم 13نکاتی ایجنڈے کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم 13نکاتی ایجنڈے کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے
وزیر اعظم 13نکاتی ایجنڈے کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کرینگے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس میں اہم قومی و سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ملک کی معاشی صورتحال پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

حکومت غریبوں کیلئے 450 ارب کا خسارہ خود برداشت کررہی ہے۔وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اراکین کو وزارتوں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی نشستوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ آئی سی ٹی کریمنل پراسیکیوشن سروس ایکٹ 2021 کی منظوری دے گی۔

کابینہ اجلاس میں برآمدی شعبے کیلئے گیس اور آر ایل این جی کے ٹیرف پر نظرِ ثانی  اور این ٹی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی تقرری میں عبوری توسیع کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس کے دوران ٹیکس قانون میں تیسری ترمیم آرڈیننس 2021 کی منظوری اور کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔

اراکینِ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی نوعیت کے اہم فیصلے ہوں گے۔ 

 

Related Posts