بلین ٹری سونامی، وزیرِ اعظم عمران خان پودا لگا کر 1 ارب درخت آج مکمل کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلین ٹری سونامی، وزیرِ اعظم عمران خان پودا لگا کر 1 ارب درخت آج مکمل کریں گے
بلین ٹری سونامی، وزیرِ اعظم عمران خان پودا لگا کر 1 ارب درخت آج مکمل کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت پودا لگا کر 1 ارب درختوں کی تکمیل کا اعلان آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج پودا لگا کر ملک بھر میں 10 ارب درختوں میں سے 1 ارب پودوں کی شجرکاری مکمل کریں گے۔قبل ازیں خیبر پختونخوا میں 1 ارب درختوں کی تکمیل کا ہدف عبور کیا جاچکا ہے۔

اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ ملک بھر میں 10 ارب درخت لگائے جائیں گے اور 10 لاکھ ہیکٹر جنگلات کی اراضی بحال کی جائے گی۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبہ ملک بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور گرین ہاؤس افیکٹ کے خلاف جنگ کا آغاز ہے۔بارشوں کی شدت میں کمی، ماحول سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج اور ملازمتوں کی تخلیق منصوبے کے اہم نکات ہیں۔

فیصل جاوید خان نے کہا کہ پاکستان طے شدہ وقت کے نصف میں عالمی بون چیلنج کو مکمل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہوگا۔سن 2030ء تک دنیا بھر کے 35 کروڑ ہیکٹر رقبے پر جنگلات کی بحالی کے ہدف میں پاکستان بھی اپنا حصہ شامل کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے مستحکم ترقیاتی ہدف برائے حفاظتِ ماحولیات کو پورا کر لیا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق ہدف کو ڈیڈ لائن سے 10 سال قبل پورا کیا گیا۔

Image

وزیرِ اعظم عمران خان ملک بھر میں جنگلات میں اضافے اور بائیو ڈائیورسٹی کیلئے پر عزم ہیں جس کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے، سبز ملازمتوں کی تخلیق اور بہتر توانائی کے حصول کیلئے پاکستان کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہوئی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے خواتین کو سود سے پاک قرضے کی فراہمی کیلئے احساس سیونگ والٹ کاآغازکردیا۔

آج سے 3 روز قبل وزیراعظم عمران خان نے احساس سیونگ والٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 25فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے ، احساس سیونگ والٹ کا مقصد خواتین کی مدد کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین کو سود سے پاک قرضے کی فراہمی کیلئے احساس سیونگ والٹ کاآغاز

Related Posts