وزیر اعظم کا دورۂ روس، صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا دورۂ روس، صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات آج ہوگی
وزیر اعظم کا دورۂ روس، صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات آج ہوگی

ماسکو: وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے کیلئے روس پہنچ گئے جہاں پاک روس دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے پیش رفت متوقع ہے، صدر ولادی میر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے کیلئے گزشتہ شب روسی دارالحکومت ماسکو پہنچے  جہاں انہیں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ ماسکو ائیرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پر وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ گارڈ آف آنر کے دوران دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری اور آصف زرداری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد

روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان افغانستان، اسلاموفوبیا اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کے علاوہ دیگر اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔ پاک روس دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوگی۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر وزیر اعظم کے دورۂ روس کو اس لحاظ سے اہمیت حاصل ہے کہ روس یوکرین تنازعہ عالمی برادری کی تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کو تسلیم کرنے کا اعلان کرکے امریکی حکام کی نیندیں اڑا دیں۔

امریکی حکومت کی طرف سے وزیر اعظم کے دورۂ روس کے متعلق ردِ عمل دینے سے اجتناب کیا جارہا ہے۔ محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو یوکرین تنازعے پر امریکی کاوشوں سے آگاہ کردیا ہے۔ عمران خان کے دورۂ روس کی ٹائمنگ پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔ 

Related Posts