وزیر اعظم آج 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM urges International community to take notice of Indian war crimes in IOK

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ منصوبے وزارتِ ہاؤسنگ کی جانب سے شروع کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ ہاؤسنگ کے ان 7 منصوبوں کی مالیت 100 ارب روپے ہے، جن میں سے 6 منصوبے وفاقی حکومت کی ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن جبکہ ایک منصوبہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن سے متعلق ہے۔

گھروں کی تعمیر  اور فراہمی معاشی ترقی اور معاشرتی استحکام کے حوالے سے ملکی معیشت کا اہم شعبہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہاؤسنگ منصوبوں کی تعمیر سے ہزاروں بے گھر افراد کو اپنی چھت میسر ہوگی۔

بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی شعبے سے منسلک صنعتوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

ماضی میں منصوبہ سازی کے فقدان کی وجہ سے آج ہمارا ملک تقریبا 1 کروڑ ہاؤسنگ یونٹس کی کمی کا شکار ہے۔اس بحران کی وجہ سے کم آمدنی والے اور تنخواہ دار طبقے کے لیے اپنے گھر کا حصول ناممکن بن چکا ہے۔

ہاؤسنگ  اتھارٹی تمام اہل وفاقی ملازمین کو مناسب  قیمت پر معیاری رہائشی سہولتیں مہیا کر رہی ہے۔اس سلسلے میں بینکوں سے فنانسنگ کی سہولت بھی دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ بے گھر افراد کو چھت مہیا کرنے کے لیے 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ وزارتِ ہاؤسنگ کا یہ منصوبہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ 

Related Posts