وزیر اعظم عمران خان جہلم میں القادر یونیورسٹی کا افتتاح آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان جہلم میں القادر یونیورسٹی کا افتتاح آج کریں گے
وزیر اعظم عمران خان جہلم میں القادر یونیورسٹی کا افتتاح آج کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان جہلم کے نواحی قصبے سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعلیمات، تصوف اور جدید سائنسی تحقیق پرمبنی القادر یونیورسٹی نوجوان نسل میں علم و تحقیق کے فروغ کے ساتھ ساتھ کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ یونیورسٹی کا ایک بلاک مکمل ہے جبکہ 2 اکیڈمک بلاکس کی تعمیر پر کام جاری و ساری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تنقید سے حوصلے پست نہیں، بدعنوانی کیخلاف کام جاری رکھیں گے۔چیئرمین نیب

کراچی، متحدہ عرب امارات کے ایشیاء میں سب سے بڑے ویزہ سینٹر کا افتتاح

اب تک القادر یونیورسٹی میں تقریباً 60 طلبہ و طالبات نے داخلہ لے لیا۔ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جہلم کیلئے القادر یونیورسٹی کا قیام تعلیم کے میدان میں ایک اور تحفہ ہے۔ یونیورسٹی سماجی علوم میں نئی جہت کا اضافہ کرے گی اور ایک بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنے گی۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ القادر یونیورسٹی میں تصوف، اسلام اور سائنس کے علوم کے ماہر اور اسکالرز پیدا پوں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے القادر یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد 2 سال قبل اکتوبر کے دوران رکھتے ہوئے کہا تھا کہ اسے اسلامی تحقیق کا مرکز بنائیں گے۔

سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے 2 سال قبل خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو نوجوانوں کی کردار سازی کا مرکز بنایا جائے گا۔ ادارے کا نام شمس الاولیاء شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے نام پر رکھا گیا جس کا مقصد ادارے کا تعلق روحانیت سے ظاہر کرنا ہے۔

 

Related Posts