وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کرینگے، اہم اعلانات متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Khan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے جہاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کریں گے، اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیر اعظم گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ سے الگ الگ ملاقاتوں کے علاوہ دورے کے دوران ممبران صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کریں گے جہاں انہیں پنجاب حکومت کے انتظامی اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیر اعظم اجلاسوں میں اہم ہدایات جاری کریں گے اور اہم اعلانات کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:معیشت کے استحکام کیلئے تعمیراتی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے،وزیر اعظم عمران خان

رواں ماہ کے شروع میں بھی وزیر اعظم نے لاہور کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے اربن فاریسٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور انہوں نے پنجاب حکومت کو شہر میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم کے دورہ پنجاب کو انتہائی اہمیت کی نظر سے دیکھا جارہا ہے، پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہونے کے باوجود سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورے میں اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے اور ان کے مطالبات کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

Related Posts