وزیرِ اعظم عمران خان 1 روزہ سرکاری دورے کیلئے آج لاہور پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان 1 روزہ سرکاری دورے کیلئے آج لاہور پہنچیں گے
وزیرِ اعظم عمران خان 1 روزہ سرکاری دورے کیلئے آج لاہور پہنچیں گے

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان 1 روزہ سرکاری دورے کیلئے آج لاہور پہنچیں گے جہاں پنجاب حکومت کی 2 سالہ کارکردگی پرصوبائی کابینہ اور وزراء سے ملاقاتیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق 1 روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر صوبائی وزراء سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار وزیرِ اعظم کو صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات پر اہم بریفنگ دیں گے۔

اراکینِ پنجاب اسمبلی اورصوبائی  بیوروکریسی کے اعلیٰ حکام بھی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کو پنجاب حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کے اہم نکات سے آگاہ کیا جائے گا۔ پنجاب میں فنڈز کے استعمال اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ ہوگی۔

دورۂ لاہور کے دوران وزیرِ اعظم کے صوبہ پنجاب میں اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور دیگر اہم سیاسی و صوبائی معاملات پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ لاہور میں وزیرِ اعظم عمران خان انتہائی مصروف دن گزاریں گے جس کے دوران تحریکِ انصاف کے سیاسی رہنماؤں اور  اراکینِ اسمبلی سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کا  فرقہ واریت پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے کا اعلان

Related Posts