عوامی رابطہ مہم، وزیر اعظم کا لوئر دیر میں جلسۂ عام سے خطاب کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی رابطہ مہم، وزیر اعظم کا لوئر دیر میں جلسۂ عام سے خطاب کا فیصلہ
عوامی رابطہ مہم، وزیر اعظم کا لوئر دیر میں جلسۂ عام سے خطاب کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کی تحصیل میلسی کے بعد خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں جلسۂ عام سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے اپوزیشن کی حکومت کے خلاف سازشیں بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم لوئر دیر میں جلسۂ عام سے خطاب 2 روز بعد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

باہرپڑا پیسہ لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کردوں گا، وزیر اعظم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ منڈی بہاؤ الدین اور  میلسی کے کامیاب عوامی جلسوں کے بعد اب وزیر اعظم عوامی رابطہ مہم کے تحت 11 مارچ کو لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرینگے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے لوئر دیر کے جلسے کے متعلق کہا کہ وزیر اعظم کا خطاب جمعہ کے روز ہوگا جبکہ عوام وزیر اعظم پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے متعلق کہنا تھا کہ یہ بھگوڑا جو لندن میں بیٹھا ہوا ہے اس کا پیسہ لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کردوں گا۔

آج سے 3 روز قبل میلسی میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا کہ روس کیخلاف بیان اور ووٹ دیں، یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے بھارت کو بھی یہ خط لکھا تھا؟

Related Posts