آزاد کشمیر انتخابات، وزیر اعظم عمران خان باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کا معاملہ،دوسرا ٹیکسی ڈرائیور بھی گرفتار
اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کا معاملہ،دوسرا ٹیکسی ڈرائیور بھی گرفتار

اسلام آباد: وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کردیا، عمران خان باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے بالمقابل آزاد کشمیر انتخابی مہم چلانے کیلئے میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب آج کریں گے اور پی ٹی آئی کارکنان اور عوام الناس کا لہو گرمائیں گے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی طرف سے آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران لگائے جانے والے الزامات کا جواب بھی متوقع ہے۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پہلے ہی آزاد کشمیر انتخابی مہم کیلئے میدان میں اتر چکے تھے، الیکشن کمیشن نے ان کی جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔

تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں حکومت قائم کرنے کیلئے پر عزم ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق انتخابات میں پی ٹی آئی کا پلڑا دیگر جماعتوں کے مقابلے میں بھاری ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم نے آزاد کشمیر میں انتخابات پر بڑا فیصلہ کر لیا، عمران خان پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

آج سے 10 روز قبل آزاد کشمیر میں 25 جولائی کے انتخابات کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا تھا، باغ کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی پی ٹی آئی کے جلسوں سے خطاب وزیر اعظم کے شیڈول کا حصہ ہیں۔

عوام کا جمِ غفیر، پی ٹی آئی کے کارکنان اور سیاسی رہنماؤں سمیت ہر طبقۂ فکر کے لوگ آزاد کشمیر میں بڑی تعداد میں وزیرِ اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے جمع ہوں گے۔مختلف تقاریر میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔ 

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر، وزیرِ اعظم عمران خان پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلائیں گے

سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران باغ کے علاوہ آزاد کشمیر کے دیگر شہروں میں بھی جلسے کریں گے جن میں مظفر آباد، بھمبر اور میرپور شامل ہیں۔ 

Related Posts