وزیرِ اعظم کا ریکارڈ توڑ ترسیلاتِ زر کیلئے سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کا ریکارڈ توڑ ترسیلاتِ زر کیلئے سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
وزیرِ اعظم کا ریکارڈ توڑ ترسیلاتِ زر کیلئے سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر

اسلام آباد:وزیرِاعظم عمران خان نے وطنِ عزیز پاکستان کیلئے ریکارڈ توڑ ترسیلاتِ زر کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز اپنے پیغام میں کہا کہ ترسیلاتِ زر کے حوالے سے ایک اور ریکارڈ شکن مہینے (دسمبر 2020ء) پر میں سمندر پار پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ دسمبر 2020ء کے دوران ترسیلاتِ زر 2 اعشاریہ 4 ارب رہیں۔ ماشاء اللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلاتِ زر مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ رواں مالی سال کے ان 6 ماہ کی ترسیلاتِ زر کا مجموعی حجم 14 اعشاریہ 2 ارب رہا جو گزشتہ برس سے 24 اعشاریہ 9 فیصد زیادہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک میں ترسیلات زر مسلسل پانچویں مہینے بھی 2 ارب ڈالرسے زائد رہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر 2020 میں 2.3 ارب ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجی۔

سال 2019 کے مقابلے میں بھیجی گئی رقوم میں گزشتہ برس نومبر کے دوران رواں مالی سال کا 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 2021 میں ترسیلات زر میں ریکارڈ 9.4 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال سے یہ اضافہ ساڑھے 26 فیصد رہا۔

مزید پڑھیں: ترسیلات زر  پانچویں مہینے  2 ارب ڈالر سے زائد رہیں، اسٹیٹ بینک

Related Posts