وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس، وفاقی وزراء اور گورنرز شریک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس، وفاقی وزراء اور گورنرز شریک
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس، وفاقی وزراء اور گورنرز شریک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزراء اور بلوچستان و سندھ کے گورنرز شرکت کرر ہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر بلوچستان ظہور آغا کے علاوہ وفاقی وزراء علی زیدی، فواد چوہدری اور حماد اظہر شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دھمکی آمیز خط پر دفترِ خارجہ کا شدید احتجاج، امریکا کی تردید

قائدِ ایوان سینیٹ شہزاد وسیم،  معاونِ خصوصی شہباز گل، سینیٹر فیصل جاوید خان اور عامر کیانی بھی موجود ہیں۔ اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور تحریکِ عدم اعتماد سمیت دیگر اہم امور پر گفت و شنید اور فیصلے متوقع ہیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے حکمتِ عملی ترتیب دی گئی۔ پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے روز کارکنان کو بھی بلانے پر مشاورت ہوئی۔ ملک کی سیاسی صورتحال پر گفت و شنید تاحال جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں دھمکی آمیز خط پر گفتگو کی۔ کمیٹی اراکین کو خط پر بریفنگ دی گئی۔ قوم سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے خط بھیجنے والے ملک کا نام بھی بتا دیا تھا۔ 

Related Posts