وزیر اعظم عمران خان لاہور کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان لاہور کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے
وزیر اعظم عمران خان لاہور کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان لاہور کے ایک روزہ دورے کیلئے آج روانہ ہوں گے، وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان لاہور کا ایک روزہ سرکاری دورہ آج کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیر اعظم کو سیالکوٹ واقعے پر بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا

وزیر اعظم کا غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کو سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر تحقیقات پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

ایک روزہ دورۂ لاہور کے موقعے پر وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

گورنرپنجاب بھی وزیر اعظم عمران خان کو اپنے دورۂ برطانیہ پر بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان دورۂ لاہور کے دوران مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ 

منگل کو ہونے والے اجلاس میں جبکہ وفاقی کابینہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری دے گی۔

کابینہ اجلاس میں افغان شہریوں کو دوسرے ممالک جانے کیلیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دینے کے معاملے پر غور ہوگا۔

Related Posts