وزیر اعظم نے او آئی سی پر اجلاس آج طلب کرلیا، شاہ محمودقریشی بریفنگ دینگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
وزیر اعظم نے او آئی سی پر اجلاس آج طلب کرلیا، شاہ محمودقریشی بریفنگ دینگے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی پر اجلاس آج طلب کر لیا جس کے دوران اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس پر گفت و شنید ہوگی۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس کی تیاریوں پر اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران او آئی سی کے 19 دسمبر کو ہونے والے اجلاس پر پاکستان کے مؤقف پر پالیسی تشکیل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں مہمانوں کی آمد جاری، او آئی سی اجلاس کی تیاریاں مکمل

وزیر اعظم  نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت او آئی سی کے متعلق اجلاس میں پارٹی ترجمانوں کو ملک کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ اسلام آباد میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کے  اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طٰہٰ پاکستان پہنچ گئے۔

شہرِ اقتدار میں اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر کو منعقد ہوگا۔ وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے جنرل سیکریٹری، او آئی سی کا وفاقی دارالحکومت آمد پر استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کی میزبانی ہمارا اعزاز ہے۔

Related Posts