وزیرِ اعظم نے کابینہ فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر وزارتوں کو دوسرا ریڈ لیٹر جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم نے کابینہ فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر وزارتوں کو دوسرا ریڈ لیٹر جاری کردیا
وزیرِ اعظم نے کابینہ فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر وزارتوں کو دوسرا ریڈ لیٹر جاری کردیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے وزارتوں کو وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے پر 21 روز کی مہلت دیتے ہوئے دوسرا ریڈ لیٹر جاری کردیا جبکہ یہ لیٹر 16 وزارتوں کے نام ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیرِ اعظم آفس سے جاری کردہ ریڈ لیٹر میں 16 وزارتوں کو وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے 21 روز کی مہلت دے دی گئی۔

آفس سے جاری کردہ ریڈ لیٹر کے مطابق وزیرِ اعظم ڈلیوری یونٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ 21 روز کے اندر اندر وفاقی کابینہ کو رپورٹ پیش کرے جبکہ ریڈ لیٹر پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ متاثر ہوگی۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم آفس نے کہا کہ وزارتوں کی کارکردگی پر رپورٹ الگ طلب کی گئی ہے۔وزارتوں کو حکم دیا گیا تھا کہ خالی اسامیوں کیلئے قواعد و ضوابط بنائے جائیں۔ ملازمین کے سینیارٹی مسائل کے انسداد کی ہدایت بھی کی گئی۔

وزارتیں افسران کی ترقی کے معاملات درست نہ کر پائیں، جس کے پیشِ نظر وزارتوں کو دوسرا ریڈ لیٹر جاری کردیا گیا جس کی ہدایات وزیرِ اعظم عمران خان نے دیں۔

Related Posts