وزیرِ اعظم کی بلین ٹری منصوبے کی تفصیلات سپریم کورٹ کو دینے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کی بلین ٹری منصوبے کی تفصیلات سپریم کورٹ کو دینے کی ہدایت
وزیرِ اعظم کی بلین ٹری منصوبے کی تفصیلات سپریم کورٹ کو دینے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کو بلین ٹری منصوبے کی تفصیلات دستاویزی صورت میں دینے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور وزیرِ اعظم عمران خان کے مابین ملاقات میں بلین ٹری منصوبے کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے منصوبے کی تمام تفصیلات عدالتِ عظمیٰ کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ملاقات میں بلین ٹری منصوبے کے حقائق سپریم کورٹ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے ڈرون ویڈیوز اور تصدیق شدہ فوٹوز کا ریکارڈ حاصل کرکے عدالت کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ احکامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بلین ٹری منصوبے کے حوالے سے تمام صوبوں سے تفصیلات طلب کر لیں، سٹیلائٹ امیجز کے حصول کیلئے خلائی تحقیقی ادارے اسپارکو سے بھی رابطہ اور درخواست کی گئی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل عالمی اقتصادی فورم نے ایک ویڈیو کے ذریعے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے قابلِ تعریف طرزِ حکومت اور بلین ٹری سونامی منصوبے  کی افادیت  کا اعتراف کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 7 ماہ قبل اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک تیر سے دو شکار کیے ہیں۔ ہم نے لوگوں کو ملازمتیں بھی دیں اور انہیں درخت لگانے کے کام میں بھی مصروف کردیا۔

مزید پڑھیں: بلین ٹری سونامی منصوبے کا عالمی سطح پر اعتراف

Related Posts