وزیر اعظم پاک چین سرمایہ کاری فورم کے اجراء کی تقریب میں آج شریک ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم پاک چین سرمایہ کاری فورم کے اجراء کی تقریب میں آج شریک ہوں گے
وزیر اعظم پاک چین سرمایہ کاری فورم کے اجراء کی تقریب میں آج شریک ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان پاک چین سرمایہ کاری فورم کے اجراء کی تقریب میں آج شریک ہوں گے جس کا مقصد دو طرفہ تجارت کو فروغ دینا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری قومی وزارتِ صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ وزیر اعظم آج پاک چین بزنس انوسٹمنٹ فورم کے اجراء کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس منگل کو طلب

علمائے کرام نوجوانوں کو پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرائیں، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ پاک چین کاروباری سرمایہ کاری فورم میں 18 چینی جبکہ 19 پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔ فورم کا مقصد پاکستان میں پائیدار سرمایہ کاری، برآمدی صنعتوں کی تعمیر و ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا جس میں منی بجٹ کی منظوری اور ہنگامی مالی ادائیگیوں سے متعلق معاملات اور 7 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آئے گا۔ 

کابینہ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال بشمول منی بجٹ کی منظوری پر گفت و شنید ہوگی۔فنانس ترمیمی بل کے ساتھ ہنگامی مالی ادائیگیوں کی اشاعت کی  منظوری اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

Related Posts