کچن کیبنٹ اجلاس، وزیر اعظم عمران خان مزید وقت حاصل کرنے کیلئے متحرک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کچن کیبنٹ اجلاس، وزیر اعظم عمران خان مزید وقت حاصل کرنے کیلئے متحرک
کچن کیبنٹ اجلاس، وزیر اعظم عمران خان مزید وقت حاصل کرنے کیلئے متحرک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے کچن کیبنٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس سے پتہ چلتا ہے کہ وزیر اعظم مزید وقت حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کچن کیبنٹ اجلاس میں وزیر اعظم نے گزشتہ روز تحریکِ عدم اعتماد پر وفاقی وزراء سے حتمی مشاورت کی جس میں 6 سے 8 وزراء نے اپنی شرکت یقینی بنائی۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا پاکستان کیلئے سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے، آرمی چیف

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کچن کیبنٹ اجلاس میں یہ تجویز زیر غور آئی کہ اسپیکر کسی بہانے سے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی ملتوی کردے۔ یا تو ووٹنگ کے دوران گنتی غلط کی جائے یا اور بہانہ بنایا جائے۔

کچن کیبنٹ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ منحرف اراکینِ اسمبلی کے گھروں میں نعرے لگوائے جائیں اور دباؤ ڈال کر حکومت کی حمایت پر آمادہ کیا جائے۔ آئینی اداروں پر بھی تحریکِ انصاف کی حمایت کرنے کیلئے بھی دباؤ ڈالنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

اراکین نے وزیر اعظم کو تجویز دی کہ حکومت کے خلاف سازش کرنے والوں پر آئین کی دفعہ 6 کی کارروائی ہونی چاہئے۔ اس دوران اٹارنی جنرل اور اسپیکر اسد قیصر نے غیر قانونی اقدامات اٹھانے کی مخالفت کی۔ وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ ایسا ہی ہونا چاہئے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم کی ہدایت تھی کہ ایمرجنسی لگانے کیلئے ایسا بہانہ یا وجہ تلاش کی جائے تاکہ حکومت کو وقت مل سکے۔ صدرِمملکت کو بھی تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے ہدایات دے دی گئیں۔ کہا گیا کہ شہباز شریف کیلئے اعتماد کے ووٹ میں دیر ہونی چاہئے۔

شہباز شریف کے لئے اعتماد کے ووٹ میں حتی الامکان تاخیر کی تجویز دے دی گئی۔ وزیر اعظم نے اسپیکر کو اگلا اجلاس عدم اعتماد پیش کرنے کے ایک ماہ بعد بلانے کی ہدایت کی جبکہ صدر سے کہا گیا کہ نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک مجھے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی جائے جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کو اسلام آباد لے آئے۔ 

Related Posts