اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے روزِ اوّل سے ہی زندگی اور روزگار کو یکساں اہمیت دی جس کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پہلے دن سے ہی عوام کی قیمتی زندگی اور محنت طلب روزگار دونوں پر زور دیا اور اس کیلئے عوام کو مالی امداد بھی فراہم کی۔
وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ اربوں روپے مستحق عوام کو کیش کی صورت میں منتقل کیے گئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف پاکستانی حکومت کے طریقہ کار اور پالیسی کو سراہا جارہا ہے۔
وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ آج گیلپ سروے نے تصدیق کی کہ 67 فیصد پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے خلاف پالیسی کو مثبت سمجھتے ہیں۔وزیرِ اعظم کی پالیسیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔
PM Imran Khan from day one emphasised balancing lives and livelihoods and complimented this with billions in cash transfers to the vulnerable. The result is one of the most effective policy interventions globally to combat COVID. No wonder 67% Pakistanis acc to Gallup approve pic.twitter.com/3Vy1O9i3AX
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) June 28, 2020