اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں 1 ارب 49 کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع ہو گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیرِا عظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں گزشتہ 15 روز کے دوران 1 ارب 49 کروڑ 30 لاکھ سے زائد رقم جمع ہوئی ہے جس پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ان پاکستانیوں کے جوش و جذبے اور سخاوت کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی امداد کیلئے رقم جمع کی۔ اس عظیم مقصد کیلئے آپ کا یہ نیک کام دوسروں کو بھی بڑھ چڑھ کر امداد کیلئے حوصلہ عطا کرے گا۔
Masha'ALLAH so far Rs 1,493 mn (1.49Bn) hs bn deposited in PM's Relief Fund during the1st 15days.Hats off to Generosity & Jazba of Pakistanis for contributing towards ths grt cause.With ur contributions u ve inspired many others coming fwd & contributing#PakistanTheMostGenerous pic.twitter.com/OCdsCan2f6
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 16, 2020
وزیرِ اعظم عمران خان کی اپیل پر کورونا وائرس کے باعث ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران عوام مستحقین کی امداد کیلئے تیار ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ کے ساتھ ساتھ عوام نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولیت کیلئے بھی جوش و جذبے کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل ملک کے 10 لاکھ شہری وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی اپیل پر وفاقی حکومت کی طرف سے قائم کردہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شامل ہو گئے تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی امداد کی جاسکے۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم آفس نے بتایا کہ پاکستان بھر کے 10 لاکھ سے زائد مرد اور خواتین وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے۔
مزید پڑھیں: 10 لاکھ افراد کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے