اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے یون سوک یول کو جنوبی کوریا کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں عزت مآب یون سوک یول کو جمہوریہ کوریا کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
سوات میں جلسہ، الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو کل طلب کر لیا
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں پاک کوریا دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے نئے کورین صدر یون سوک یول کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھانے کا خواہش مند ہوں۔
I congratulate H.E Mr. Yoon Suk-yeol on his election as the President of the Republic of Korea. I look forward to working with him to further strengthen bilateral relations between Pakistan and the Republic of Korea.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2022
خیال رہے کہ صدارتی انتخابات کے دوران اپنے حریف لی جے میونگ کے مقابلے میں 2 لاکھ 47 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے والے جنوبی کوریا کے نئے منتخب صدر یون سوک یول نے اپنے ملک کی تاریخ کا سب سے کٹھن انتخاب لڑا۔
دونوں امیدواروں کے مابین ووٹوں کا فرق 1 فیصد سے بھی کم رہا۔ یون سوک یول قانون سازی کے تجربے کی کمی کی وجہ سے ایک نوآموز سمجھے جارہے ہیں تاہم امریکی صدر اور وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد دی۔
خارجہ پالیسی کے محاذ پر نئے جنوبی کورین صدر کو شمالی کوریا، امریکا سے کمزور اتحاد، خطے میں چین امریکا کشیدگی اور جاپان کے ساتھ تاریخی بحالی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ عالمی میڈیا نے خارجہ محاذ پر نئے صدر کے خیالات پر گفتگو شروع کردی۔