اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان خلیجی ریاست کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کی رحلت پر رنجیدہ ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں کویت کے امیر عزت مآب جناب صباح الاحمد الجابر کی رحلت پر نہایت رنجیدہ ہوں۔
پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم محترم ولی عہد آلِ صباح اور اہلِ کویت سے امیرِ کویت کے انتقال پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک کویت تعلقات کے حوالے سے جناب امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
کویت کے امیر عزت مآب جناب صباح الاحمد الجابر الصباح کی رحلت پر میں نہایت رنجیدہ ہوں، اناللہ وانا الیہ راجعون۔ ہم محترم ولی عہد، آلِ صباح اور اہلِ کویت سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ پاک-کویت تعلقات کے حوالے سے جنابِ امیر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 29, 2020