اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر کے اخبارات اور ٹی وی چینلز کو واجبات کی ادائیگی کے طریقہ کار کو تبدیل کردیا۔
وزارت اطلاعات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کے حکم پر ادائیگی کا پرانا طریقہ ختم کردیا گیا ہے۔
نئے نظام کے مطابق اخبارات اور ٹی وی چینلز کو ان کے اشتہاری واجبات کا 85 فیصد براہ راست مل جائے گا اور بقیہ 15 فیصد متعلقہ اشتہاری ایجنسی کو فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: آزادی اظہار رائے پر قدغن