وزیرِ اعظم نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی
وزیرِ اعظم نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال کا بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہےجبکہ بجٹ کے اہداف کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران کم رکھے جائیں گے۔

کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث وفاقی حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ سندھ حکومت مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔

معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بجٹ کے اہداف گزشتہ مالی سال کے بجٹ کے مقابلے میں کم رکھے جائیں۔ دوسری جانب  وزارتِ خزانہ کے متعلقہ افسران بجٹ کی تیاری میں لگ گئے ہیں۔

وزارتِ خزانہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ بجٹ کی تیاری ایک قومی معاملہ ہے، اس لیے مرکزی حکومت کے وعدے کے تحت دی گئی 22 سے 27 مئی تک کی چھٹیاں متعلقہ افسران کو نہیں دی جائیں گی۔ افسران تعطیلات کے دوران بھی دفاتر میں حاضر رہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کرے گی۔

نجی نیوز چینل سے 2 روز قبل  گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس متعارف نہیں کرایاجائے گا اور ہم ٹیکسوں کے حوالے سے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے ہماری صنعتوں پر دباؤ بڑھے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان

Related Posts