اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے صحت سہولت کارڈ کا نظام لانے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے تمام شہریوں کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، وزیرِ اعظم نے اسلام آباد کے مقیم شہریوں کیلئے صحت سہولت کارڈ کا نظام لانے کی منظوری دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ خیبر پختونخوا وہ پہلا صوبہ تھا جس نے اس سہولت کا اعلان کیا اور پنجاب، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی یہ نظام نافذ ہوگا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے اسلام آباد کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی نظامِ صحت میں ایک بڑا انقلاب ہے کیونکہ خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج حاصل ہے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ نجی سیکٹر ملک کے دور دراز علاقوں میں معیاری ہسپتال تعمیر کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ ہیلتھ کارڈ کے نظام سے جلد پورا پاکستان فائدہ اٹھا سکے گا۔
Congratulations Islamabad!
This is a huge revolution in Health System of Pakistan. As the whole population of KP province has the universal health coverage, pvt sector is reaching out to far flung areas to construct quality hospitals. insha'ALLAH whole of Pak will be covered. https://t.co/Y5Ei8wM5lC— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 2, 2021
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ہوتے پاکستان کو کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں، احسن اقبال