وزیر اعظم عمران خان نے آج ہونے والا پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ملتوی کردیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
وزیر اعظم عمران خان نے آج ہونے والا پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ملتوی کردیا
وزیر اعظم عمران خان نے آج ہونے والا پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ملتوی کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات پر تبادلۂ خیال کیلئے آج طلب کیا گیا پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت شام کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال زیرِ غور آنے والی تھی، تاہم وزیر اعظم نے مصروفیات کے باعث اجلاس ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں شیر شاہ دھماکے میں زخمی شخص جاں بحق، اموات 18ہوگئیں

ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں کاروباری برادری کا اہم کردار ہے،صدر مملکت

پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں ملک کے اہم سیاسی و معاشی معاملات پر گفتگو کے ساتھ استھ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات پر غور ہونا تھا، جس کے بعد پارٹی ترجمانوں کو اہم ٹاسک بھی دیاجاسکتا تھا، تاہم وزیر اعظم نے اجلاس ملتوی کردیا۔

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں تحریکِ انصاف کوئی اہم نشست حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ جے یو آئی نے میدان مار لیا جبکہ پی ٹی آئی غیر حتمی و غیر سرکاری نرائج کے مطابق زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتنے کے مقابلے میں دوسرے نمبرپر آئی۔

بلدیاتی انتخابات میں شکست پر صوبائی حکومت نے مہنگائی کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ اراکینِ اسمبلی نے وزیر اعظم سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے آزادانہ انکوائری کی سفارش کی جس کیلئے وزیر اعظم عمران خان انکوائری ٹیم کے اراکین مقرر کریں گے۔ 

 

Related Posts