امریکا، پشاور کے حمزہ نے جونیئر انڈر 19 اسکواش چیمپین شپ جیت لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا، پشاور کے حمزہ نے جونیئر انڈر 19 اسکواش چیمپین شپ جیت لی
امریکا، پشاور کے حمزہ نے جونیئر انڈر 19 اسکواش چیمپین شپ جیت لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد حمزہ نے امریکا میں کھیلی گئی جونیئر انڈر 19 اسکواش چیمپین شپ جیت کر ایک نیا اعزاز وطن کے نام کردیا ہے جبکہ ان کا مقابلہ اپنے ہی ہم وطن نور زمان سے ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 2 کھلاڑی یو ایس جونیئر اوپن اسکوائش چیمپین شپ میں بدھ کے روز ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئے۔انڈر 19 کیٹگری میں نور زمان نے اپنے ہی ہم وطن کو ہرادیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

قوت سماعت اور بولنے سے محروم 15سالہ ثناء بہادرکی اسکواش میں مثالی کارکردگی

خاتون مداح نے شاداب خان سے کپتان بابر اعظم کا رشتہ مانگ لیا

نور زمان نے اپنے ہم وطن حارث قاسم کو پہلے سیمی فائنل میں 11-9، 10-12، 11-5 اور 12-10 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں محمد حمزہ نے امریکی کھلاڑی کو ہرا دیا۔

محمد حمزہ نے امریکا کے ٹیڈ ای کارنی کو 11-7، 11-4، 11-2 سے شکست دے دی۔ قبل ازیں محمد حمزہ نے برٹس جونیئر چیمپین شپ بھی جیتی تھی۔ حمزہ کے والد نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

محمد حمزہ کے والد نے کہا کہ اسکواش جیسے کھیل کو پاکستان کیلئے جیتنا بڑی کامیابی قرار دی جاسکتی ہے۔ حمزہ خان نے ایشین جونیئر چیمپین شپ بھی 2 بار جیت کر پاکستان کے نام کی تھی۔ 

Related Posts