حکومت نے تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکمتِ عملی تیارکرلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکمتِ عملی تیارکرلی
حکومت نے تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکمتِ عملی تیارکرلی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکمتِ عملی تیار کر لی ہے ، اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے 99 فیصد سے زائد اراکین شرکت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی حکومت نے اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے نئی حکمتِ عملی تیار کر لی۔ پی ٹی آئی کے 1 رکن کے سوا تحریکِ عدم اعتماد والے دن کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پہلا ٹارگٹ زرداری،یہ مافیا عوام کے ساتھ ظلم کر رہا ہے، وزیر اعظم

تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن تحریکِ انصاف کا صرف 1 رکن ایوان میں جائے گا۔ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ غیر آئینی کام کرنیوالے رکن کا ووٹ کاؤنٹ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کو کم از کم 172 اراکین کے ووٹوں کی ضرورت ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 172رکن پورے کرنا اپوزیشن کا کام ہے۔ اگر کوئی پی ٹی آئی رکن اجلاس میں گیا تو نااہل کرائیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے 20روپے پیٹرول اور فضل الرحمان کو کم کیا ہے، اندرون سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ زرداری سے آزادی کا وقت آگیا ہے۔سندھ کے عوام زرداری مافیا سے آزادی چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز دورۂ کراچی کے موقعے پر پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میرا پہلا ٹارگٹ آصف علی زرداری ہو گا۔ زرداری خدا کے واسطے بلاول کو اردو توسکھا دیں۔چیئرمین پی پی پی کو یہ بھی نہیں پتہ کہ لڑکی آتا ہے یا آتی ہے۔

Related Posts