جو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلے گی، عظیم بن جائے گی۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلے گی، عظیم بن جائے گی۔وزیراعظم
جو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلے گی، عظیم بن جائے گی۔وزیراعظم

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلے گی، وہ عظیم بن جائے گی جبکہ ماضی میں ہم نے اپنی صلاحیت نہیں پہچانی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم عمران خان نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کے افتتاح کی مبارکباد دیتا ہوں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو غیر ملکی امداد پر انحصار نے کمزور کیا۔ بوجھ اٹھانے سے انسان میں اتنی ہی طاقت پیدا ہوتی ہے۔ بیساکھی پر چلنے سے جسمانی قوت کم ہوجاتی ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ قبل ازیں ہم اپنی صلاحیت پر انحصار کرنے کی بجائے امداد کے راستے پر چلے گئے تھے۔

خطاب کے دوران وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنی قوت نہیں پہچانی، اللہ کا کرم ہے کہ پاکستان صحیح راستے پر آگیا ہے۔ ہمارا ریکارڈ خسارہ کم سے کم ہوگیا ہے۔ ماضی میں پاکستان کو جس تیز رفتاری سے آگے بڑھنا چاہئے تھا، نہیں بڑھا۔

دورانِ خطاب وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم منی لانڈرنگ روکنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں۔ جو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلے گی، عظیم بن جائے گی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے کیلئے کراچی پہنچ گئے، جس کے بعد انہوں نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کردیا۔

آج دوپہر کے وقت وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزراء اسد عمر اور اعظم سواتی کے ہمراہ کراچی پہنچے۔ کراچی شپ یارڈ میں شپ لفٹر اینڈ ٹرانسفر سسٹم کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ وزیر اعظم نے سسٹم کا افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کردیا

Related Posts