اقوامِ متحدہ کی 75ویں سالگرہ مسئلۂ کشمیر حل نہ ہونے کی یاد دلاتی ہے۔وزیرِ اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کی 75ویں سالگرہ مسئلۂ کشمیر حل نہ ہونے کی یاد دلاتی ہے۔وزیرِ اعظم
اقوامِ متحدہ کی 75ویں سالگرہ مسئلۂ کشمیر حل نہ ہونے کی یاد دلاتی ہے۔وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی ادارے اقوامِ متحدہ کی 75ویں سالگرہ ہمیں مسئلۂ کشمیر حل نہ ہونے کی یاد دلاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال 24 اکتوبر کے روز اقوامِ متحدہ کی سالگرہ منائی جاتی ہے، عالمی ادارے کی سالگرہ کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج دنیا اقوامِ متحدہ کی 75ویں سالگرہ منا رہی ہے جس کے قیام کا مقصد دُنیا کو جنگ کے خطرات سے بچانا تھا۔

اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بجا طور پر یہ کہہ سکتا ہے کہ ہم  نے اقوامِ متحدہ کے اصولوں کی پاسداری کی تاکہ بنیادی انسانی حقوق پامال نہ ہوں اور ہر شخص کو بنیادی آزادی میسر ہو۔ پاکستان تمام لوگوں کے حقوق کیلئے کام کرتا رہے گا اور ہم کسی بھی قوم پر بیرونی جارحیت کی ہمیشہ مخالفت کریں گے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن و امان اور خطے کی سلامتی کیلئے دنیا بھر میں اہم کردار ادا کیا، ہم نے اپنے سپاہیوں کو قیامِ امن کیلئے اقوامِ متحدہ کے مشنز کا حصہ بنایا۔ امن مشنز میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ کو مسئلۂ کشمیر یاد دِلاتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ گزشتہ 70 برس سے زائد عرصے سے اقوامِ متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب ہے۔ مظلوم کشمیری عوام اقوامِ متحدہ کے عہد و پیمان وفا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں کہ کب انہیں حقِ خود ارادیت جیسی نعمت مل سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد مسئلۂ کشمیر پہلے سے کہیں زیادہ گھمبیر ہوگیاہے۔ آر ایس ایس اور ہندوتوا نظرئیے کے پیروکاروں نے غیر انسانی فوجی لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے۔ سیکورٹی کونسل کو اپنی اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔

  یہ بھی پڑھیں:  مریم نواز کیلئے مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔شہبازگِل

Related Posts