کراچی، شوکت خانم ہسپتال کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کریں گے۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، شوکت خانم ہسپتال کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کریں گے۔وزیراعظم
کراچی، شوکت خانم ہسپتال کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کریں گے۔وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کریں گے جس کی تعمیر جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان شاء اللہ آئندہ برس دسمبر میں شوکت خانم ہسپتال کراچی اپنا کام شروع کردے گا جس کی عمارت لاہور سے دوگنا بڑی ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کراچی کے شوکت خانم میموریل ہسپتال کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کریں گے۔ آئندہ برس ہسپتال کا افتتاح کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ دسمبر ہی وہ مہینہ ہے جس کی 30 تاریخ کو ہر سال شوکت خانم میموریل ٹرسٹ (ایس کے ایم ٹی) کینسر ہسپتال کی سالگرہ منائی جاتی ہے جو گزشتہ برس بھی منائی گئی۔

آج سے 2برس قبل شوکت خانم میموریل ہسپتال کی 25ویں سالگرہ کے موقعے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابق قومی باؤلر شعیب اختر اور فلم اسٹار علی ظفر سے ملاقات ہوئی۔ 

 ٹوئٹر پر30دسمبر2019ء کو سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی 25ویں سالگرہ کے موقعے پر شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

مزید پڑھیں: شوکت خانم ہسپتال کی سالگرہ: وزیر اعظم کی علی ظفر اور شعیب اختر سے ملاقات

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب صبح اٹھ کر کام کے لیے  نکلتا ہوں تو ایسے لگتا ہے کہ جہاد پر جارہا ہوں۔ بڑے خاندانوں نے بیدردی سے ملک کو لوٹا اور کرپشن کو قابل قبول بنایا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کو چیلنج کیا۔ دونوں کی کرپشن کو جانتا تھا، اس لیے اپنی الگ پارٹی بنائی۔ کرپشن کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا۔ غریب ممالک سے ہر سال ایک ہزار ارب چوری ہو کر باہر کے ممالک میں چلے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بڑے خاندانوں نے بے دردی سے ملک لوٹا۔وزیر اعظم عمران خان

Related Posts