اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر نہیں بلکہ قوم کا مجرم سمجھتا ہوں اور اگر میں نے مجرم سے مفاہمت کی تو یہ قوم سے غداری ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث سپلائی متاثر ہوئی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ شہباز شریف قائدِ حزبِ اختلاف نہیں بلکہ قومی مجرم ہیں، ان سے مفاہمت قوم سے غداری ہے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا