تعلیم کی بحالی، ہر بچے کو بحفاظت اسکول بھیجنا ہماری ذمہ داری ہے۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تعلیم کی بحالی، ہر بچے کو بحفاظت اسکول بھیجنا ہماری ذمہ داری ہے۔وزیرِ اعظم
تعلیم کی بحالی، ہر بچے کو بحفاظت اسکول بھیجنا ہماری ذمہ داری ہے۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ کل سے بتدریج بحال ہورہا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر بچے کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر بحفاظت اسکول بھیجنا ہماری ذمہ داری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کل اسکول واپسی پر ہم لاکھوں بچوں کو خوش آمدید کہیں گے، تعلیمی عمل کی بحالی کیلئے پر عزم ہیں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ یقینی بنانا کہ ہر بچہ حصولِ علم کیلئے بحفاظت اسکول جا سکے، حکومتِ پاکستان کی ترجیح اور معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے صحتِ عامہ کے قواعد (ایس او پیز) سے ہم آہنگ بنانے کا بطورِ خاص اہتمام کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے مقررہ شیڈول کے مطابق کھولے جائینگے، سعید غنی

Related Posts