چوہوں کو بار بار پیغام دے رہا ہوں، حکومت معمولی چیز ہے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوہوں کو بار بار پیغام دے رہا ہوں، حکومت معمولی چیز ہے۔وزیر اعظم
چوہوں کو بار بار پیغام دے رہا ہوں، حکومت معمولی چیز ہے۔وزیر اعظم

کمالیہ: وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو پتہ ہے کہ اگر عمران خان کچھ وقت مزید چل گیا تو شہباز شریف جیل جائے گا، چوہوں کو بار بار پیغام دے رہا ہوں کہ حکومت کا آنا جانا معمولی چیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کمالیہ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈیزل اور پیٹرول کو سستا کرنے پر بڑا پیسہ خرچ کیا۔ کمالیہ میں بھی ڈیزل سستا ہوگیا۔ ایک شخص کا نام لیتا ہوں تو ڈیزل ڈیزل کے نعرے کیوں لگتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:

جام عبدالکریم کی گرفتاری کا مطالبہ، گورنر سندھ نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا

جلسۂ عام کے دوران عوام کے جمِ غفیر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نواز شریف کے ساتھ ہے۔ کرپٹ آدمی کبھی عدلیہ کو چلنے نہیں دیتا۔ انہوں نے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور سجاد علی شاہ کو بھگایا۔ نواز شریف ایمپائروں کے ساتھ کھیلا کرتا تھا۔

خطاب کے دوران وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف آؤٹ ہوجاتا تھا تو امپائر ناٹ آؤٹ دے دیا کرتا تھا۔ ان کے نوکروں کے اکاؤنٹس میں 1600کروڑ روپے آ گئے۔ سب نے مل کر فیصلہ کیا کہ عمران خان کو ہٹاؤ اور اقتدار میں آؤ۔ یہ نیب کوختم کرکے اپنے کیسز ختم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت جانا معمولی چیز ہے، جان بھی چلی جائے تو انہیں نہیں چھوڑوں گا۔ نواز شریف مودی سے چھپ چھپ کر ملتا تھا۔ حسین حقانی نے امریکیوں سے کہا کہ آصف زرداری کو فوج سے بچا لو۔ سیاست دانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح بیچنا نواز شریف نے شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلقات اچھے کرنے اور جوتے پالش کرنے میں بہت فرق ہے۔ نواز شریف خود آرمی چیف لگاتا ہے، پھر اس کے اختلاف شروع ہوجاتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ آرمی کو اس کی کرپشن کا سب سے پہلے پتہ چل جاتا ہے۔ امریکیوں کی جنگ میں شامل ہو کر ہمیں کیا ملا؟ ہمیں کسی سے اپنے تعلقات خراب نہیں کرنے چاہئیں۔ 

Related Posts